ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / نیمار نے چھوڑا بارسلونا کا ساتھ، میسی نے دی جذباتی الوداعی

نیمار نے چھوڑا بارسلونا کا ساتھ، میسی نے دی جذباتی الوداعی

Thu, 03 Aug 2017 17:54:21  SO Admin   S.O. News Service

بارسلونا،3اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا): اسپین کے فٹ بال کلب بارسلونا نے بدھ کو اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار کلب چھوڑ رہے ہیں۔نیمار ابھی بارسلونا کے علاوہ فرانس کلب پیرس سینٹ جرمن ((PSGمیں جا سکتے ہیں۔کلب کی اس کی معلومات خود نیمار، ان کے والد اور نیمار کے ایجنٹ نے دی۔اگرچہ، نیمار کے لئے کلب چھوڑنا آسان نہیں ہو گا، انہیں بائی آؤٹ اصول کے تحت 26.26کروڑ ڈالر دینے ہوں گے۔میڈیا رپورٹیں کی مانیں تو نیمار 22کروڑ 20لاکھ یورو کے عالمی ریکارڈ معاہدہ کی خاطر بارسلونا کے علاوہ پی ایس جی میں شامل ہو سکتے ہیں۔
بارسلونا کے ترجمان نے کہا کہ نیمار نے بدھ کی صبح پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں اور کوچ کو اپنا فیصلہ بتا دیا تھا اور پھر وہ وہاں سے روانہ ہو گئے تھے۔غور طلب ہے کہ 25سال کے نیمار نے کلب کے لئے 186میچوں میں 105گول کئے ہیں،وہ 2013میں برازیل کے کلب ساتوس سے ہسپانوی کلب میں آئے تھے۔نیمار نے گزشتہ سال ہی اکتوبر میں کلب کے ساتھ اپنے معاہدہ کو پانچ سال کے لئے بڑھا دیا تھا۔نیمار 2013میں 8.62ملین یورو (10.2 ملین ڈالر)میں بارسلونا کلب میں شامل ہوئے تھے۔


Share: